Online Short Questions For Chapter 3 "9th Class Islamiat urdu mdeium Mozoaati Motalha "
Try The Short Questions For 9th Class Islamiat urdu mdeium Mozoaati Motalha
Islamiat (New Book) - 9th Class Islamiat urdu mdeium Mozoaati Motalha
Question # 1
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی.
-
Ans 1: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کی ولادت با سعادت 12 ربیع الاول بروز پیر بمطابق 22 اپریل 571 عیسوی کو ہوئی.
Question # 2
فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ خاتم النبین نے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کیا ارشاد فرمایا.
-
Ans 1: فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ خاتم النبین کا اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کردینا عفو و درگزر کی شان دار مثال ہے- پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین اور حضرت علی کرم اللہ وجہ نے خانہ کعبہ کو تین سو ساٹھ بتوں سے پاک فرمایا.
Question # 3
غزوہ حنین میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ خاتم النبین نے کس طرح شجاعت و استقامت کا مظاہرہ فرمایا، وضاحت کریں-
-
Ans 1: فتح مکہ کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین مکہ مکرمہ میں انیس دن قیام کرنے کے بعد شوال 8 ہجریکو بارہ ہزارکے لشکر کے ساتھ وادی حنین کی جانب
روانہ ہوئے- لشکر کی تعداد دیکھ کر بعض نو مسلموں کے زہن میں یہ خیال آیا کہ
کوئی طاقت ہمیں شکست سے دو چار نہیں کرسکتی ، ان کا یوں اپنی ظاہری طاقت و
کثرت تعداد پر اترانا اللہ تعالی کو پسند نہ آیا-
اس موقعے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین بے مثال جرآت و بہادری کا
مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں ڈتے رہے- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین
اپنے خچر پر سوار تھے ، جس کی رکاب حضرت ابوسفیان رضی اللہ تعالی عنہ نے
اور لگام حضرت عباس رضی اللہ تعالی نے پکڑ رکھی تھی-
Question # 4
عبادات میں اعتدال اور میانہ روی سے کیا مرا دہے.
-
Ans 1: دین اسلام عبادات میں بھی میانہ روی اور اعتدادل کا حکم دیتا ہے- عبادت میں میانہ روی سے یہ مراد ہے کہ انسان اللہ تعالی کی عبادت بھی کرے، اس کے بندوں کے
حقوق بھی ادا کرے اور ساتھ ساتھ اپنی صحت اور ضرورتوں کا بھی خیال رکھے-
انسان اگر زندگی کا ہر لمحہ اللہ تعالی اور اس کے رسول خاتم النبین صلی اللہ علیہ
وسلم کے احکام کے مطابق گزاراتا ہے تو وہ لمحہ بھی عبادت شمار ہوگا.
Question # 5
قرآن مجید میں کن دو غزوات کا نام زکر ہوا ہے.
-
Ans 1: غزوہ حنین اور غزوہ بدر ہی دو غزوات ہیں، جن کے نام قرآن مجید میں ائے ہین-
Question # 6
سخاوت کی اہمیت کے بارے میں اللہ تعالی کا ایک فرمان بیان کریں-
-
Ans 1: اللہ تعالی نے ایثار کرنے والے لوگوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
" اور وہ اپنے اپ پر ترجحیح دیتے ہیں اگرچہ خود انہیں شدید حاجت ہو".
نبی کریم صلی اللہ تعالی عنہ نے سخاوت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: سخی اللہ سے قریب ہے ، جنت سے قریب ہے لوگوں سے قریب ہے اور کنجوس اللہ اور جنت سے دور او آگ کے قریب ہے-
Question # 7
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم خاتم النبین نے عبادت میں میانہ روی کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی کو کیا نصحیت کی؟
-
Ans 1: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے عبادات میں میانہ روی اور اعتدال اپنانے کا حکم دیا- حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی خاتم النبین میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا؛ کیا یہ خبر صحیح ہے کہ تم
رات بھر عبادت کرتے ہو اور دن میں روزے رکھتے ہو؟ مین نے عرض کیا: جی ہاں یہ صحیح ہے-آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کرو، عبادت بھی کرو
اور آرام بھی، روزے بھی رکھو اور کھاؤ پیو بھی، کیوں کہ تمھارے جسم کا بھی تم
پر حق ہے. آنکھوں کا بھی تم پر حق ہے تم سے ملاقات کے لے آنے والوں بھی تم
پر حق ہے- بیوی کا بھی تم پر حق ہے.
Question # 8
فتح مکہ کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ تعالی وجہہ کو کیا سعادت حاصل ہوئی.
-
Ans 1: فتح مکہ کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ تعالی وجہہکو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ خانہ کعبہ کو تین سو ساٹھ بتوں سے پاک فرمایا.
Question # 9
غزوہ حنین میں حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کتنے کفارہ کو واصل جہنم کیا؟
-
Ans 1: غزوہ حنین میں حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ تعالی عنہ نے تنہا تیس مشرکوں کو قتل کیا، جبکہ مرنے والے کفار کی کل تعداد تین سو زائد تھی- اس غزوہ مین چار مسلمان شہید ہوئے.
Question # 10
سخاوت کی مالی، بدنی اور علمی صورتوں کی وضاحت کریں-
-
Ans 1: سخاوت کو اگر وسیع مفہوم میں دیکھا جائےتو مال و دولت کے ساتھ ساتھ علم ، وقت اور صحت میں بھی انسان سخاوت کرسکتا ہے. علم کی بات اس شخص کو بتانا
جو واقف نہین یہ بھی سخاوت ہے. کسی بیمار اور پریشان حال شخص کو وقت دے
دینا جس سے اس انسان کا دل بہل جائے یہ بھی سخاوت ہے. صحت مند آدمی کا کسی
بیمار بوڑھے اور کزور شخص کے کسی معاملے میں مدد کرنا بھی سخاوت ہے.
Submit